مہنگے پیٹرول اور ڈیزل کے باعث عوام کی خریداری کی سکت سکڑ رہی ہے۔۔۔۔ دسمبر میں پیٹرولیم مصنوعات کی طلب میں 19 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔۔۔
آئل مارکیٹنگ کمپنیز (او ایم سی) نےپیٹرولیم مصنوعات کی فروخت کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔۔۔۔
دسمبر میں 12 لاکھ 80 ہزار ٹن پیٹرولیم مصنوعات فروخت ہوئیں۔او ایم سی کے مطابق ایک سال پہلے فروخت کا حجم 15 لاکھ 80 ہزار ٹن تھا
دسمبر میں پیٹرول کی طلب میں 15 فیصد کمی آئی۔ 5 لاکھ 70 ہزار ٹن پیٹرول فروخت ہوا
دسمبر میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت کا حجم 5 لاکھ 70 ہزار ٹن رہا۔ دسمبر میں صرف 40 ہزار ٹن فرنس آئل فروخت ہو سکا۔
آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے مطابق رواں مالی کے چھ ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 5 فیصد اضافہ ہوا۔۔۔
جولائی تا دسمبر 80 لاکھ ٹن پیٹرولیم مصنوعات فروخت ہوئیں۔۔ چھ ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 4 فیصد اضافہ ہوا۔۔۔
ایک سال پہلے جولائی تا دسمبر 76 لاکھ 80 ہزار ٹن پیٹرولیم پروڈکٹس فروخت ہوئیں تھیں
چھ ماہ میں 37 لاکھ 50 ہزار ٹن پیٹرول فروخت ہوا۔۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت کا حجم 34 لاکھ 60 ہزار ٹن رہا۔۔
ساڑھے تین لاکھ ٹن فرنس آئل چھ ماہ میں فروخت ہوا