پشاور کے علاقے تہکال میں فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا ،مقتولین شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے
پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے تہکال میں درینہ دشمنی پر فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق ہوئے۔۔ ،مقتولین شادی کی تقریب کے بعد واپس آرہے تھے کہ گھات لگائے ملزمان نے کار پر اندھا دھند فائرنگ کردی ،پولیس کے مطابق زخمی کو طبی امداد کیلئے قریب اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے ۔
پولیس کے مطابق فریقین کے درمیان دیرینہ عداوت چلی آرہی تھی ،ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے ،ملزمان کی گرفتاری کےلیے قریبی علاقوں میں پولیس ٹیموں کو الرٹ کردیا گیا