یمن کی حوثی تنظیم انصار اللہ نے سعودی عرب کے خلاف بحری ناکہ بندی کا اعلان کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر صنعاء بین الاقوامی ہوائی اڈے کی بندش برقرار رہی تو سعودی حکومت کے خلاف فوجی کارروائیوں میں مزید شدت لائی جائے گی۔
خبر رساں اداروں کے مطابق انصار اللہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ تین ہفتوں سے حوثی قیادت مسلسل یہ مؤقف اختیار کر رہی ہے کہ صنعاء ایئرپورٹ کی بندش ناقابل قبول ہے اور اس صورتحال کا جواب عسکری اقدامات کی صورت میں دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اگر یمن کے دارالحکومت صنعاء کے ہوائی اڈے پر عائد پابندیاں ختم نہ کی گئیں تو تنظیم سعودی عرب کے خلاف اپنی فوجی کارروائیاں مزید تیز کرے گی۔
حوثی قیادت نے اپنے بیان میں کہا کہ یمن کی بندرگاہوں کی ناکہ بندی اور صنعاء بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
