کرم : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات و نشریات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ کرم میں امن و امان کے قیام کیلیے دفعہ 144 کے دوران سڑکوں پر کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کا ضلع کرم میں کرفیو نافذ کرنے پر غور شروع کردیا جس کے لیے مشاورت کا عمل جاری ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق مشاورت مکمل ہونے پرکرفیوکے نفاذکااعلامیہ جاری کیاجائے گا جبکہ کرفیو کے دوران شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ دفعہ 144کے دوران سڑکوں پرکرفیوہی نافذ ہوگا، کرفیو نفاذ کا فیصلہ امن وامان کی صورت حال کی بہتری کے لیے کیاگیا ہے۔