نائجر میں فوجی دستے پر دہشت گرد حملہ، 16 اہلکار جاں بحق، جوابی کارروائی میں 15 حملہ آور ہلاک

مغربی افریقی ملک نائجر کے مغربی علاقے تیرا میں دہشت گردوں کے حملے میں دفاعی و سکیورٹی فورسز کے 16 اہلکار جاں بحق جبکہ 23 زخمی ہوگئے۔

چینی خبر رساں ایجنسی شنہوا کے مطابق نائجر کی وزارتِ دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حملہ گزشتہ روز تیلابیری کے علاقے میں کیا گیا، جو مالی اور برکینا فاسو کی سرحدوں کے قریب واقع ہے اور طویل عرصے سے عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں کا مرکز سمجھا جاتا ہے۔

وزارتِ دفاع کے مطابق حملے کے فوراً بعد سکیورٹی فورسز نے فضائی معاونت کے ساتھ بھرپور جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 15 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے