اینڈی برنہم برطانیہ کے نئے وزیراعظم بن گئے، ملک کی بحالی اور اصلاحات کا عہد

برطانیہ میں کیئر اسٹارمر کے استعفے کے بعد لیبر پارٹی کے رہنما اینڈی برنہم نے پیر کو ملک کے نئے وزیراعظم کے طور پر عہدہ سنبھال لیا۔ وہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران برطانیہ کے ساتویں وزیراعظم بن گئے ہیں۔

56 سالہ اینڈی برنہم، جو گریٹر مانچسٹر کے سابق میئر رہ چکے ہیں اور "شمال کا بادشاہ” (King of the North) کے لقب سے بھی جانے جاتے ہیں، نے عہدہ سنبھالتے ہی برطانیہ کی معاشی بحالی، عوامی خدمات کی بہتری اور معیارِ زندگی بلند کرنے کو اپنی حکومت کی اولین ترجیحات قرار دیا۔

کیئر اسٹارمر نے ڈاؤننگ اسٹریٹ میں الوداعی خطاب کے بعد باضابطہ طور پر اپنا استعفیٰ بادشاہ چارلس سوم کو پیش کیا، جس کے بعد اینڈی برنہم نے بھی شاہی ملاقات میں حکومت سازی کی دعوت قبول کی۔

لیبر پارٹی کی خصوصی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اینڈی برنہم نے کہا کہ ان کا انتخاب گزشتہ چالیس برس میں برطانوی سیاست کا ایک اہم موڑ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت ایسا نظام متعارف کرائے گی جس سے عوام کے معیارِ زندگی میں بہتری آئے، زندگی کے بڑھتے ہوئے اخراجات پر قابو پایا جائے اور ملک کے تمام علاقوں کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے