2022میں ویزا اور ماسٹر کارڈ پر ایک ارب 40کروڑ ڈالر کی ادائیگی کی:گورنر اسٹیٹ بینک

0

گورنر اسٹیٹ نے انکشاف کیا ہے کہ سال 2022 میں ویزا اور ماسٹر کارڈز کے استعمال پر کمپنیوں کوسالانہ ایک ارب 40 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کی گئی ۔ سینیٹر سلیم مانڈی والا نے کہا کہ کمپنیاں جاتی ہیں توجائیں، مقامی خریداری پر ڈالر میں ادائیگی کی اجازت نہیں دے سکتے۔۔۔۔ اسٹیٹ بینک کو ادائیگیاں روکنے کا حکم۔۔۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ رواں مالی سال 10 ارب ڈالر کی بیرونی ادائیگی کی جائے گی جبکہ 16 ارب ڈالر قرض کا رول اوور حاصل کیا جائے گا۔ رواں مالی سال شرح سود میں 9فیصد کمی کی گئی ہے، اسکو مزید کم کر کے سنگل ڈیجیٹ میں لایا جائے گا ۔شرح سود میں کمی سے حکومت کو 1500 ارب روپے کی کم ادائیگی کرنا پڑے گی ۔
سلیم مانڈی والا نے کہا کہ تین سال قبل جب حکومت کو ڈیفالٹ سے بچنے کیلئے ڈالرز کی اشد ضرورت تھی ، کیسے اس وقت ویزا اور ماسٹر کارڈز کے مقامی استعمال پر ڈالر میں ادائیگی کی اجازت دی گئی ۔ مقامی خریداری پر ڈالر میں ادائیگی کی اجازت نہیں دے سکتے ، کمپنیاں جاتی ہیں تو جائیں اگر قانون سازی کی ضرورت ہوئی تو وہ بھی کی جائے گی۔ کمیٹی نے ترسیلات زر بڑھانے کیلئے بینکوں کو دی جانے والے مالیاتی مراعات کی مکمل تفصیلات طلب کر لیں ۔۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.