گھریلو صارفین کیلئے گیس مہنگی کرنے کی تجویز مسترد

0

حکومت نے گھریلو صارفین کے لئے گیس مہنگی کرنے کی تجویز مسترد کر دی۔۔۔۔ یہ فیصلہ وفاقی کابینہ کی کمیٹی برائے اقتصادی امور کے اجلاس میں کیا گیا۔۔۔۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اجلاس کی صدارت کی۔۔۔

وزارت پیٹرولیم نے گھریلو صارفین اور گیس سے چلنے والے بجلی گھروں کیلئے گیس مہنگی کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔۔

اقتصاری رابطہ کمیٹی نے کیپٹو پاور پلانٹس کے لئے گیس کا ٹیرف 3000 سے بڑھا کر 3500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کر دیا۔۔۔ صنعتی گیس کی قیمت بڑھانے سے رواں مالی سال کے دوران گیس کے شعبے کے لیے مطلوبہ آمدنی کو یقینی بنایا جائے گا۔۔۔

اجلاس میں وزیر پیٹرولیم مصدق ملک، وزیر توانائی سردار اویس لغاری، وزیر مملکت خزانہ علی پرویز ملک، چیئرمین اوگرا، چیئرمین ایس ای سی پی، وفاقی سیکرٹریز اور متعلقہ ڈویژنز کے سینئر افسران نے شرکت کی

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.