افغانستان میں انخلا کے بعد چھوڑے گئےجدید امریکی ہتھیاروں کی واپسی کے امریکی فیصلے کے حوالے سے میڈیا سوالات پر پاکستان کے دفتر خارجہ کا جواب۔۔۔۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے افغانستان میں 2021 میں انخلا کے بعد امریکی ہتھیاروں کی موجودگی پاکستان اور اس کے شہریوں کے تحفظ اور سلامتی کے لیے گہری تشویش کا باعث ہے۔۔ ان ہتھیاروں کو کالعدم تحریک طالبان سمیت دیگر دہشت گرد تنظیمیں پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں استعمال کرتی رہی ہیں۔۔۔
ہم بارہا افغان حکام سے مطالبہ کر چکے ہیں کہ وہ امریکی ہتھیار وں کو غلط ہاتھوں میں جانے سے روکنےتمام ضروری اقدامات کو یقینی بنائیں