INMOL واقعی انمول ہے: ڈی جی انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی

0

لاہور : ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر میڈیسن اینڈ آنکولوجی لاہور INMOL کادورہ کیا۔

ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے کینسر ہسپتال میں دستیاب تشخیص و علاج کی سہولیات کا جائزہ لیا۔ڈی جی IAEA نےعوام کے لیے معیاری صحت کی سہولیات کو یقینی بنانے میں پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کی کوششوں کو سراہ

ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی رافیل ماریانو گروسی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں INMOL جیسا ادارہ کینسر کے مریضوں کے علاج اور دیکھ بھال کے لیے ایک نہایت قیمتی اثاثہ ہے۔آپکو INMOL جیسے بہترین کینسر ہسپتال کی پاکستان میں موجودگی پر فخر ہونا چاہیے۔

رافیل ماریانو گروسی نے مزید کہا کہ ہسپتال میں موجود سہولیات اور بہترین طبی عملے کی انتھک محنت انکی فرض سے وابستگی کو ظاہر کرتی ہے۔پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے 20 کینسر ہسپتال انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کےاقدام "ریز آف ہوپ” کے تحت انسانیت کی عظیم خدمت کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی خطے میں کینسر کی دیکھ بھال میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کو مکمل تعاون فراہم کرے گی۔ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے INMOL میں نئی ​​لیبارٹری اور طبی سہولیات کا افتتاح بھی کیا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.