امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے میکسیکو اور کینیڈا کو دی جانے والی ایک ماہ مدت کی مہلت ختم ہو گئی۔۔۔ دونوں ملکوں پر 4 مارچ سے ریگولیٹری ڈیوٹی عائد ہو جائے گی۔۔۔
صدر ٹرمپ نے چینی مصنوعات کی امریکہ امپورٹ پر 10 فیصد اضافی ٹیکس عائد کر دیا۔۔۔
صدر ٹرمپ نے کہا کینیڈا اور میکسیکو پر 25 فیصد ٹیکس 4 مارچ سے وصول کیا جائے گا۔۔۔ ان کا کہنا تھا کہ میکسیکو اور کینیڈا سے بڑے پیمانے پر منشیات کی امریکہ آمد ابھی تک جاری ہے۔۔۔ دونوں ملک منشیات کو روکنے میں ناکام ہیں۔۔
اب چین سے امریکہ آنے والی مصنوعات پر ٹیکس 20 فیصد وصول کیا جائے گا۔۔۔ صدر ٹرمپ نے کہا ہے اپریل میں ٹیکس شرح مزید بڑھنے کا امکان ہو سکتا ہے۔۔
