امریکہ کے وزیر دفاع پیٹ ہیگسٹھ نے کہا ہے امریکہ کے عسکری ادارے سینٹ کوم کی معلومات پر پاکستان نے کابل دھماکے کے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کیا۔۔۔ انہوں نے اس گرفتاری پر پاکستان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔۔
امریکی نیوز چینل فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی وزیر دفاع نے کہا پاکستان کا خصوصی طور پر شکریہ۔۔۔ انہوں نے ہمارے ساتھ تعاون کیا۔۔ لیکن یہ اس وقت شروع ہوا میں آپ کو واضح بتانا چاہتا ہوں کہ موجودہ امریکی انتظامیہ اور عسکری ادارے سینٹ کوم نے پاکستان کو معلومات فراہم کیں جنہوں نے ہماری مدد کی۔۔۔
امریکی صدر منتخب ہونے کے بعد صدر ٹرمپ نے واضح کیا تھا کہ 13 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور درجنوں زخمی فوجیوں کے قاتل کو ہم تلاش کریں گے۔۔۔ انہوں نے اپنا وعدہ پورا کیا ۔۔۔ امریکہ نے پاکستان کو معلومات دیں اور اب امریکہ کو مطلوب ماسٹر مائنڈ امریکہ پہنچنے والا ہے۔۔ اب اس کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔۔۔
