جعفر ایکسپریس حملہ کا مقدمہ تھانہ نصیرآباد میں درج

0

جعفرایکسپریس پرحملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی حکام کی مدعیت میں تھانہ نصیرآبادمیں درج کر لیا گیا۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے جعفرایکسپریس 11مارچ کو صبح 9بجے کوئٹہ سے پشاور کے لئے روانہ ہوئی تھی۔دن 1بجے ریلوے ٹریک کو بارودی مواد کےدھماکےسے اڑادیاگیا۔
مقدمے کے متن کے مطابق دہشتگردوں نے ٹرین اورمسافروں پر اسلحہ اور راکٹ لانچرسے حملہ کیا۔مقدمہ نامعلوم دہشتگردوں کےخلاف درج کیا گیا،
ٹرین 11بوگیوں پر مشتمل تھی،مسافروں کی کثیر تعداد ٹرین میں سوار تھی۔
مقدمہ دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ سیکورٹی فورسز نےآپریشن کرکے یرغمالی مسافروں کو آزاد کرایا

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.