سمارٹ فونز اور کمپیوٹرز امریکی ٹیرف سے مستثنیٰ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سمارٹ فونز اور کمپیوٹرز کو ٹیرف سے مستثنیٰ قرار دیدیا۔۔
اب چین سے امریکہ آنے والے موبائل سمارٹ فونز اور کمپیوٹرز پر ٹیرف عائد نہیں ہو گا۔۔ چین پر 145 فیصد ٹیرف سے ایپل نے چین میں اپنی فیکٹری سے سمارٹ فونز منگوانا بند کر دیئے تھے تاہم اب سمارٹ فونز کو 145 فیصد ٹیرف سے استثنیٰ مل گیا ہے۔۔
صدر ٹرمپ نے چین سے آنے والے سیمی کنڈکٹرز، سولر سیلز، فلیٹ پینل ٹی وی ڈسپلے، فلیش ڈیوائسز اور میموری کارڈز کو بھی مستثنیٰ قرار دیدیا ہے۔۔