ایران کے دورے پر آئے سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان نے تہران میں وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال اور مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کو ممکن بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔
سعودی وزیر دفاع نے ایرانی فوج کے سربراہ سے ملاقات کی۔ دونوں ممالک میں دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے پر بات چیت کی گئی۔
سفارتی ذرائع سعودی وزیر دفاع کے دورہ ایران کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دے رہے ہیں۔ کئی دہائیوں بعد خطے کے دو بڑے حریفوں میں دوستی مستحکم ہو رہی ہے اور سفارتی تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں۔
