صدر ٹرمپ کے صبر کا پیمانہ لبریز:خصوصی ایلچی کو ماسکو بھیج دیا

0

رواں ماہ کے آخری ہفتے میں ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری مدت صدارت کے 100 دن مکمل ہونے والے ہیں۔ روس یوکرین جنگ پر صدر ٹرمپ کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا جا رہا ہے۔

صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر روس کو سیز فائر کیلئے کہہ دیا ہے۔ 24 اپریل کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کو مخاطب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ پیوٹن باز آ جاؤ اور یوکرین پر حملوں سے رک جاؤ۔

صدر ٹرمپ کے خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف ماسکو پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے روسی صدر سے ملاقات کی۔ اس سے پہلے بھی وٹکوف پیوٹن سے تین بار ملاقات کر چکے ہیں۔

روسی صدر امریکی ثالثی میں یوکرین کے ساتھ جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کر چکے ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ یوکرین کو روسی شرائط ہر صورت ماننا پڑیں گی۔

24 اپریل کو ایکس پر اپنے پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ یوکرین کے دارالحکومت کیف پر روسی حملے سے خوش نہیں ہیں۔ دونوں اطراف 5000 فوجی روز مر رہے ہیں جس کا کوئی جواز نہیں ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.