لاہور:ایل پی جی سلنڈر دھماکہ،6 افراد جاں بحق

0

لاہور کے علاقے راوی روڈ میں سلنڈر دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہو گئی۔ واقعہ میں زخمی عرفان بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

دھماکے میں ابتدائی طور پر 5 افراد جاں بحق ہوئے تھے جن میں تین کمسن بچے اور دو خواتین شامل ہیں۔

جاں بحق ہونے والوں میں 4 سال کی زینب، 5 سال کی فریال، 6 سال کا ابراہیم، 25 سال کی نصرت اور 40 سال کی سمیعہ شامل تھیں۔ پانچوں جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

پولیس کے مطابق سلنڈر کی دکان تین منزلہ عمارت کے نچلے حصے میں بنائی گئی تھی اور  بدقسمت خاندان تین منزلہ مکان میں ہی رہائش پذیر تھا۔

دھماکے سے ارد گرد کی عمارتوں اور دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔ حادثے میں 7 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، دو زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے ، زخمیوں میں بھی دو بچے شامل ہیں۔

سلنڈر دھماکہ رکشے میں ایل پی جی ری فلنگ کرتے ہوئے شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا۔

دھماکے کا مقدمہ دکان دار امین کے خلاف درج کر لیا گیا جس نے فلنگ کے دوران غفلت کا مظاہرہ کیا۔

مقدمہ سول ڈیفنس کے انسٹرکٹر راحیل اجمل کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.