بھارت کو خلائی محاذ پر بھی ناکامی سامنا ، سیٹلائٹ ای او ایس زیرو نائن کا تجربہ ناکام

0

نئی دہلی : جنگی محاذ پر ناکامی کے بعد بھارت کو خلائی محاذ پر بھی ناکامی سامنا ہے ۔ بھارت کا سیٹلائٹ ای او ایس زیرو نائن کا تجربہ ناکام ہوگیا۔ بھارتی اسپیس ایجنسی کے سربراہ نے ناکامی کا اعتراف کرلیا۔

انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن  نے ایکس پر بتایا سیٹلائٹ بھیجنے کی 101 ویں کوشش کی گئی دوسرے مرحلے تک صورتحال  نارمل تھی لیکن تیسرے مرحلے میں آبزروہشن کی وجہ سے مشن پورا نہیں ہو سکا۔

راکٹ مدارتک پہنچا نہ ہی سیٹلائٹ کی تنصیب ممکن ہوسکی۔ جو چند منٹوں میں ناکام ہو گیا۔ بھارتی اسپیس ایجنسی "اسرو” کے سربراہ نے ناکامی کا اعتراف کا اعتراف کرلیا۔

واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں جب بھارتی راکٹ ناکامی سے دوچار ہوئے ہوں، اس سے پہلے کئی باربھارت کو ہمزیمت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.