عمران خان کا جھوٹ پکڑنے والی مشین کا ٹیسٹ کرانے سے چوتھی بار بھی انکار

0

بانی پی ٹی آئی نے فوٹوگرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کروانے سے چوتھی بار بھی انکار کردیا۔۔
سانحہ 9 مئی کیسز کی تحقیقات کو آگے بڑھانے کے لیئے لاہور سے آنے والی پولیس کی 12 رکنی تحقیقاتی ٹیم کو ایک بار پھر بانی پی ٹی آئی کے انکار کے بعد خالی ہاتھ واپس لوٹنا پڑا ہے یہ چوتھا موقع ہے جب بانی پی ٹی آئی نےپولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار کیاہے

لاہور سے نو مئی کیس میں تفتیش اور مختلف ٹیسٹ کے لیئے آنے والی بارہ رکنی ٹیم کو اسوقت ایک بار پھر ناکام واپس لوٹنا پڑا جب بانی پی ٹی آئی نے جیل حکام کی جانب سے انتظامات کے باوجود لاہور پولیس ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا

بانی پی ٹی آئی کے انکار کے باعث پولیس ٹیم فوٹو گرامیٹک،وائس میچنگ ٹیسٹ بھی نہ کر سکی جس کے بعد لاہور پولیس کی خصوصی ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئی

اس بارے میں بتایا گیا کہ پولیس ٹیم4گھنٹے تک انتظار کرنے کے بعد واپس روانہ ہوئی لاہور پولیس کی خصوصی ٹیم عدالتی حکم پر ٹیسٹ کرنے کے لئے دوپہر پونے ایک بجے اڈیالہ جیل پہنچی تھی

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بانی پی ٹی آئی پہلے بھی 3 مرتبہ لاہور پولیس ٹیم کو ٹیسٹ کرانے سے انکار کر چکے ہیں۔۔ پولیس ٹیم ڈی ایس پی آصف جاوید کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچی تھی جس میں پنجاب فرانزک کے ایکسپرٹس بھی شامل تھے

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.