وزارت حج نے 30 لاکھ روپے خرچ کر کے مہنگا حج کرنے والے حاجیوں کی تفصیلات ٹیکس اتھارٹی ایف بی آر کو فراہم کر دیں۔۔
1102 پاکستانیوں کے 30 لاکھ روپے سے زائد کے پیکج پر حج کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔۔
ان 1102 حاجیوں نے حج ادائیگی پر مجموعی طور پر 3 ارب 30 کروڑ روپے خرچ کئے۔۔
نجی اسکیم کے حاجیوں نے اضافی سہولیات کے لیے 30 لاکھ روپے سے زائد فی کس پیکج لیا۔۔ حج منظم کمپنیوں کے سہولیات فراہمی کے معاہدے (SPA) میں اضافی شرائط عائد کی گئی تھیں۔۔ معاہدے کے تحت تین ملین سے زائد کا خصوصی پیکج منظوری سے مشروط کر دیا گیا تھا۔۔ حج پالیسی فارمولیشن کمیٹی نے ان پیکجز کی منظوری دی تھی
نجی اسکیم کے بنیادی حج پیکیج پونے 11 لاکھ سے ساڑھے 21 لاکھ کے درمیان رکھے گئے تھے۔۔