مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ بھڑکنے کا معاملہ۔۔ کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے فائرفائٹر مارگلہ پہاڑیوں پرلگی آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔۔
آگ مارگلہ پہاڑیوں پرپانچ مختلف مقامات تک پھیل چکی ہے۔۔آگ پر قابو پانے کے لیے 50سے زائد فائیر فائٹرز آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔۔
سی ڈی اے ترجمان کے مطابق سیدپور گائوں میں لگی آپ پر قابو پا لیا گیاہے۔۔ تمام مقامات پرلگی آگ پر جلد ہی قابو پا لیا جائے گا۔۔
پیرسوہاواہ کے مقام پر مارگلہ کے پہاڑوں میں کئی گھنٹوں سے آگ لگی ہوئی ہے۔۔آگ تیزی سے بڑے رقبے کو لپیٹ میں لے رہی ہے۔تیز ہوا سے مزید پھیلنے کا خدشہ ہے