ایران کے نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ نے کہا کہ ایران اسرائیل جنگ امریکہ کی جنگ نہیں ہے۔ اگر امریکہ اس جنگ میں شامل ہوا تو یہ خطہ جہنم بن جائے گا۔
بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا ایران تمام تنازعات کا سفارتی حل چاہتا ہے لیکن اگر ایران پر حملے جاری رہے تو پھر مذاکرات نہیں ہو سکتے۔ جب اسرائیل ایران پر حملے روک دے گا تو پھر یقینی طور پر سفارتی کوششوں سے جنگ بندی کی طرف جایا جا سکتا ہے۔
خطیب زادہ نے کہا امریکہ کا اس جنگ سے براہ راست کوئی تعلق نہیں ہے لیکن اگر صدر ٹرمپ نے جنگ میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا تو وہ امریکہ کے جنگ میں شامل ہونے والے صدور میں شمار ہوں گے۔