بھارتی خلائی مشن کی حقیقت کھل گئی۔۔ چندریان تھری کی چاند پر لینڈنگ کی ویڈیو ممکنہ طور پر آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے بنائی گئی۔۔ بھارتی ٹی وی چینلز اورسوشل میڈیا پر بھارتی خلائی مشن کی کوریج صرف ایک ڈرامہ تھا۔۔
فیک نیوز واچ ڈاک نے بھارتی خلائی مشن کی حقیقت بے نقاب کر دی۔۔ چندریان 3 کی لینڈنگ ویڈیو آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے بنائی گئی۔۔ مودی کا جشن سائنسی اعدادو شمار اور حقائق چھپانے کی ناکام کوشش قرار۔۔
65 صفحات پر مشتمل وائٹ پیپر میں کہا گیاہے کہ بھارتی ٹی وی چینلز اورسوشل میڈیا پر بھارتی خلائی مشن کی کوریج صرف ایک ڈرامہ تھا، چاند پر موجود "شو شکتی پوائنٹ” حقیقی قطب جنوبی سے 600 کلومیٹر دور ہے۔
وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت عالمی سائنسدانوں کو خلائی مشن کے شواہد فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے ۔ سائنسدانوں نے بھارتی خلائی مشن میں سائنس کی بجائے عسکری عزائم پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے ۔۔
رپورٹ میں مز ید کہا گیاہے کہ بھارت کا 52 سیٹلائٹ فوجی نیٹ ورک خطے میں اسٹریٹیجک عدم توازن پیدا کر سکتا ہے ۔ خفیہ خلائی نیٹ ورک کے ذریعے بھارتی راکٹ ٹیکنالوجی کو میزائل سسٹمز میں بدلا جا رہا ہے جبکہ سیٹلائیٹ کے فوجی استعمال سے خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ کا آغاز ہوسکتاہے ۔
فیک نیوز واچ ڈاک کاکہناہے کہ بھارتی میزائل سسٹم کے نام،، ہندو نیشنلزم اور ہندوتوا نظریے کے عکاس ہیں۔