چین کی حکومت نے نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق تین مختلف ممالک میں نئے سفیروں کی تقرری کا اعلان کر دیا ہے۔
چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق شیانگ بو کو عراق میں چین کا نیا سفیر مقرر کیا گیا ہے، جہاں وہ چوئی وی کی جگہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
اسی طرح یانگ یون ڈونگ کو قبرص میں چین کا نیا سفیر تعینات کیا گیا ہے۔ وہ لیو یان تاؤ کی جگہ سفارتی فرائض انجام دیں گے۔
دوسری جانب ژانگ شیانگ یان کو پاناما میں چین کا نیا سفیر مقرر کیا گیا ہے، جہاں وہ شو شویوآن کی جگہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
