امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر تازہ امریکی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ رات ایران پر بھرپور فوجی کارروائی کی گئی، جو امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے ردعمل میں انجام دی گئی۔
اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ "ہم نے گزشتہ رات ایران پر شدید حملہ کیا۔ یہ کارروائی امریکیوں کو قتل کرنے کے جواب میں کی گئی ہے۔”
انہوں نے امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "ہمیں اپنے فوجیوں کی شہادت پر گہرا دکھ ہے۔ وہ اس مقصد کے لیے لڑ رہے تھے کہ ایران کبھی بھی ایٹمی ہتھیار حاصل نہ کر سکے۔”
ٹرمپ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ امریکا ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا اور امریکی مفادات کے خلاف کسی بھی کارروائی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
