بلوچستان کے شہر لورالائی میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 9 افراد میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔ دونوں بھائیوں جابر اور عثمان کا تعلق لودہراں کی تحصیل دنیا پور سے تھا۔
شہید ہونے والے محمد عرفان کا تعلق ڈی جی خان، صابر گوجرانوالہ، محمد آصف مظفرگڑھ اور غلام سعید کا تعلق خانیوال سے تھا۔
محمد جنید کا تعلق لاہور، محمد بلال کا اٹک اور بلاول کا تعلق گجرات سے تھا۔
واضح رہےکہ 10 اور 11 جولائی کی درمیانی شب فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نےکوئٹہ سے لاہور جانیوالی مسافر بس سے 9 مسافروں کو اغوا کرکے قتل کردیا۔
اسسٹنٹ کمشنر ژوب نوید عالم کے مطابق دہشتگردوں نے 9 مسافروں کو اغوا کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا