صدر مملکت آصف علی زرداری شہید میجر رضوان طاہر کے گھر تعزیت کیلئے گئے اور شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی بھی کیا۔۔
میجر رضوان طاہر نے نوشکی آپریشن میں آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں جامِ شہادت نوش کیا تھا۔۔
صدر مملکت نے کہا کہ شہید رضوان طاہر نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔۔ شہید ایک بہادر اور نڈر افسر تھے۔۔
انہوں نے کہا میجر رضوان نے فرض کی راہ میں جان قربان کر کے شہادت کی عظیم مثال قائم کی۔ شہداء کی قربانیاں کبھ رائیگاں نہیں جائیں گی۔۔
