تین ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا شیڈول تبدیل، تمام میچز اب راولپنڈی میں ہوں گے

ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہ جانے کے فیصلے پر پاکستان کی بنگلادیش کو مکمل حمایت کی یقین دہانی

راولپنڈی – پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تین ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے شیڈول میں تبدیلی کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ سیریز کے تمام میچز اب راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 18 سے 29 نومبر کے درمیان کھیلے جائیں گے۔

اس سے قبل ٹورنامنٹ کے میچز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں شیڈول تھے۔

پی سی بی کے مطابق شیڈول میں ردوبدل شریک بورڈز کی مشاورت سے آپریشنل وجوہات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

تین ملکی سیریز میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

واضح رہے کہ پی سی بی اس سے قبل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے شیڈول میں بھی تبدیلی کر چکا ہے، جس کے تحت دوسرا میچ 13 کے بجائے 15 نومبر اور تیسرا میچ 15 کے بجائے 16 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے