یورپی پارلیمنٹ کی سوشل میڈیا تک کم از کم عمر 16 سال مقرر کرنے کی قرارداد منظور

0

یورپی پارلیمنٹ نے ایک غیر پابند قرارداد منظور کی ہے جس میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال کے لیے کم از کم عمر 16 سال مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ قرارداد میں تجویز دیا گیا ہے کہ یورپی ممالک "ڈیجیٹل ایج لِمٹ” کو 16 سال پر مقرر کریں تاکہ کم عمر صارفین کو آن لائن خطرات اور نامناسب مواد سے بہتر تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

قرارداد کے مطابق 16 سال سے کم عمر افراد کو یا تو سوشل میڈیا تک رسائی نہ دی جائے، یا وہ والدین یا سرپرست کی اجازت سے ہی ان پلیٹ فارمز کا استعمال کر سکیں۔ اس اقدام کا مقصد بچوں اور کم عمر صارفین کی ڈیجیٹل سیکیورٹی کو یقینی بنانا اور سائبر بدسلوکی، ڈیٹا پرائیویسی کی خلاف ورزیوں اور ذہنی صحت پر منفی اثرات جیسے خطرات سے بچانا ہے۔

واضح رہے کہ یورپی پارلیمنٹ کی یہ قرارداد قانونی طور پر پابند نہیں ہے اور نہ ہی اس سے کوئی براہِ راست پالیسی تشکیل پاتی ہے، تاہم یہ رکن ممالک کے لیے ایک مضبوط سفارش کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.