سعودی عرب میں مویشیوں کی چوری کے الزام میں 13 پاکستانی گرفتار، ایک ہفتے میں 21 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین بھی حراست میں
سعودی عرب کے شہر طائف میں پولیس نے مویشیوں (بھیڑوں) کی چوری کے الزام میں 13 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق ملزمان متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔ تمام افراد کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔
ایک ہفتے کے دوران بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن
سعودی حکام کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے (20 تا 26 نومبر) کے دوران اقامہ، لیبر اور سرحدی قوانین کی خلاف ورزی پر مزید 21,134 غیر قانونی تارکین کو گرفتار کیا گیا، جن میں:
-
13,128 افراد اقامہ قانون کی خلاف ورزی پر
-
4,826 غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے کی کوشش پر
-
3,180 قانونِ محنت کی خلاف ورزی پر
غیر قانونی داخلے کی کوششوں پر بھی گرفتاریاں
-
سعودی عرب میں غیر قانونی داخلے کی کوشش پر 1,667 افراد زیرِ حراست لیے گئے، جن میں 57 فیصد ایتھوپین، 42 فیصد یمنی اور 1 فیصد دیگر ممالک کے افراد شامل ہیں۔
-
31 افراد کو مملکت سے ہمسایہ ممالک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار کیا گیا۔
-
13 افراد کو رہائش، ملازمت یا پناہ دینے میں ملوث ہونے پر حراست میں لیا گیا۔
ڈی پورٹیشن اور کارروائی
مجموعی طور پر 31,091 غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، جن میں:
-
29,538 مرد
-
1,553 خواتین شامل ہیں۔
مزید برآں:
-
22,071 کو سفری دستاویزات کے لیے سفارتخانوں یا قونصلیٹ سے رابطے کی ہدایت
-
5,078 افراد کو سفری انتظامات کی تیاری کی ہدایت
-
11,674 تارکین وطن کو سعودی عرب سے ڈی پورٹ کردیا گیا ہے۔
سعودی حکام نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ اقامہ قوانین، سرحدی قواعد اور لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی جاری رہے گی۔