سانحہ گل پلازہ: سعودی عرب، امریکا اور چین نے اظہارِ افسوس کیا، تحقیقاتی کمیٹی کام شروع

0

سانحہ گل پلازہ پر سعودی عرب، امریکا اور چین نے اظہارِ افسوس کیا ہے۔ سعودی عرب نے متاثرہ خاندانوں، حکومت پاکستان اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

امریکی قونصل خانے نے بیان میں کہا کہ امریکا جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہے اور ریسکیو اور فائر فائٹر اہل کاروں کی جرات کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔ چینی قونصل جنرل نے بھی گل پلازہ حادثے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ سانحے میں اب تک 28 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 17 لاشیں ناقابل شناخت ہیں۔ شناخت کے لیے 50 خاندانوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے نمونے موصول ہو چکے ہیں۔ فائر آفیسر کے مطابق تہہ خانے کے اوپن ایریا کو سرچ کر لیا گیا ہے جہاں سے کوئی لاش نہیں ملی، جبکہ تہہ خانے کا دبایا ہوا حصہ اور عمارت کے دیگر کچھ حصے تلاش کے مراحل میں ہیں۔

اس کے علاوہ سانحہ کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی بھی کام شروع کر چکی ہے، جس کا مقصد عمارت کے ڈھانچے، حفاظتی انتظامات اور دیگر ممکنہ وجوہات کی جامع تحقیقات کرنا ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.