اسپین کا 5 لاکھ غیر قانونی تارکین وطن کو قانونی حیثیت دینے کا فیصلہ

Spain decides to legalize 500,000 illegal immigrants

میڈرڈ – اسپین نے ملک میں مقیم تقریباً پانچ لاکھ غیر قانونی تارکین وطن کو قانونی حیثیت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ہسپانوی وزیر برائے مائیگریشن الماسیز نے بتایا ہے کہ اس فیصلے کے تحت درخواستیں جمع کرانے کا عمل اپریل سے شروع ہوگا۔ قانونی حیثیت حاصل کرنے والے تارکین وطن کو اسپین کے کسی بھی حصے میں کام کرنے کی اجازت ہوگی۔

وزیر مائیگریشن کے مطابق اس فیصلے سے وہ افراد فائدہ اٹھا سکیں گے جو کم از کم پانچ ماہ سے اسپین میں مقیم ہیں۔ تاہم درخواست دینے کے لیے امیدوار کا مجرمانہ ریکارڈ صاف ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ پالیسی ان تارکین وطن کے بچوں پر بھی لاگو ہوگی جو پہلے ہی اسپین میں رہائش پذیر ہیں، تاکہ انہیں تعلیم اور روزگار کے بہتر مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

ہسپانوی حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد لیبر مارکیٹ کی ضروریات پوری کرنا، سماجی انضمام کو فروغ دینا اور غیر قانونی روزگار کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے