انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ: انگلینڈ اور افغانستان سیمی فائنل میں پہنچ گئے

U-19 World Cup 2026: Abdul Qadir replaces Mohammad Shayan in Pakistan squad

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ اور افغانستان کی ٹیموں نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

گروپ ٹو کے اہم مقابلے میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 65 رنز سے شکست دے کر آخری چار ٹیموں میں جگہ بنا لی۔ 235 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کیوی ٹیم 169 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

انگلینڈ کی فتح میں مینی لمسڈن نے مرکزی کردار ادا کیا، جنہوں نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل انگلش ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 234 رنز بنائے، جس میں بین میس 53 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

دوسری جانب گروپ ون میں افغانستان نے زبردست کھیل پیش کرتے ہوئے آئرلینڈ کو 191 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کا ٹکٹ حاصل کر لیا۔ اس گروپ سے آسٹریلیا کی ٹیم پہلے ہی سیمی فائنل میں جگہ بنا چکی ہے۔

انڈر 19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز میں اب مضبوط ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کی توقع کی جا رہی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے