سلطان محمد گولڈن کی تاریخی کامیابی: گنیز ورلڈ ریکارڈز نے تمام تکنیکی شواہد منظور کر لیے

Sultan Muhammad Golden's historic achievement: Guinness World Records approves all technical evidence

گنیز ورلڈ ریکارڈز نے سلطان محمد گولڈن کی جانب سے پیش کیے گئے تمام تکنیکی شواہد باضابطہ طور پر منظور کر لیے ہیں، جس کے بعد ان کی عالمی سطح پر کامیابی مزید مستحکم ہو گئی ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق متعلقہ سرٹیفیکٹس 20 فروری 2026 تک جاری کر دیے جائیں گے۔ سرٹیفیکٹس کی وصولی سلطان محمد گولڈن کی اس تاریخی کامیابی کو عالمی سطح پر باقاعدہ تسلیم کیے جانے کا حتمی ثبوت ہوگی۔

سلطان محمد گولڈن کی یہ کامیابی نہ صرف ان کی ذاتی محنت، مہارت اور استقامت کی عکاس ہے بلکہ نوجوان نسل کے لیے عزم، لگن اور قومی وقار کی ایک روشن مثال بھی بن چکی ہے۔ یہ کارنامہ پاکستان کا مثبت تشخص عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے