بحیرہ عرب: امریکی فوج نے ابراہم لنکن ایئرکرافٹ کیریئر کی جانب بڑھتے ایرانی ڈرون کو مار گرایا

0

واشنگٹن/بحیرہ عرب — امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ بحیرہ عرب میں ابراہم لنکن ایئرکرافٹ کیریئر کی جانب جارحانہ انداز میں بڑھنے والے ایرانی ڈرون کو مار گرایا گیا ہے۔

غیرملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق، امریکی فوج کے سینٹرل کمانڈ نے بتایا کہ ایرانی شہید-139 ڈرون غیر واضح ارادے کے ساتھ کیریئر کی طرف بڑھ رہا تھا، جس پر امریکی ایف-35 لڑاکا طیاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے مار گرایا۔

نیوی کیپٹن ٹم ہاکنز نے کہا کہ امریکی طیاروں نے دفاعی کارروائی کے ذریعے نہ صرف ڈرون کو تباہ کیا بلکہ ایئرکرافٹ کیریئر اور وہاں موجود عملے کی سلامتی بھی یقینی بنائی۔

یہ واقعہ خطے میں پہلے سے کشیدہ امریکی-ایرانی تعلقات کے دوران پیش آیا ہے، اور امریکی فوج کی طرف سے اپنی نیوی اور اڈوں کی حفاظت کے لیے اقدامات کو اجاگر کرتا ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.