ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: امریکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کر لیا

0

کولمبو – آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے گروپ اے کے میچ میں امریکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کولمبو میں کھیلا جانے والا یہ مقابلہ دونوں ٹیموں کا ایونٹ میں دوسرا میچ ہے۔ پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کو شکست دی تھی، جبکہ امریکا کو بھارت کے ہاتھوں ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بتایا کہ پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔
ان کے مطابق سلمان مرزا کی جگہ عثمان طارق کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

میچ میں دونوں ٹیموں کے لیے جیت نہایت اہم ہے، کیونکہ اس کے نتائج گروپ کی پوزیشن پر نمایاں اثر ڈال سکتے ہیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.