تمام محاذوں پر افواج انتہائی الرٹ اور تیار ہیں، اسرائیل 

0

اسرائیلی فوج کے ترجمان اسرائیلی فوج کے مطابق مشرق وسطیٰ کے مختلف حصوں میں ہونے والی پیش رفت پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور تمام محاذوں پر افواج انتہائی الرٹ اور تیار ہیں۔ ترجمان ایفی ڈیفرین نے کہا کہ ہوم فرنٹ کی ہدایات میں فی الحال کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور کسی بھی نئی پیش رفت کا اعلان فوری طور پر کیا جائے گا۔

عالمی ذرائع کے مطابق امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ مشرق وسطیٰ کی جانب روانہ ہو رہا ہے تاکہ بحیرہ عرب میں موجود امریکی طیارہ بردار جہاز ابراہم لنکن کے ساتھ شامل ہو سکے۔ منصوبوں سے واقف ذرائع نے بتایا کہ یہ جہاز بحیرہ کیریبین سے مشرق وسطیٰ کی جانب منتقل کیا جا رہا ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی پر غور کر رہے ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایک ماہ کے اندر ایران کے ساتھ معاہدہ چاہتے ہیں، بصورت دیگر نتائج "بہت تکلیف دہ” ہوں گے۔

اسی دوران، یورپی یونین کی ایوی ایشن سیفٹی ریگولیٹری اتھارٹی نے اپنی ہدایت میں توسیع کرتے ہوئے 31 مارچ تک بلاک کی ایئر لائنز کو ایرانی فضائی حدود سے باہر رہنے کی ہدایت دی ہے۔ اس سے خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں ایک وسیع تنازع پیدا ہو سکتا ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.