پاکستان اورامریکا میں روزویلٹ ہوٹل منصوبے پر اہم پیش رفت، مفاہمتی یاداشت پر دستخط

0

نیویارک کے روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری کے حوالے سے اہم پیش رفت  سامنے آئی ہے،  پاکستان اورامریکا کے درمیان تعاون کے فریم ورک کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے گئے ۔ اس کا مقصد اس پراپرٹی سے زیادہ سے زیادہ مالی فائدہ حاصل کرنا ہے ۔

روزویلٹ ہوٹل کے آپریشن ، دیکھ بھال ، تجدید کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر امریکا کی جانب سے جی ایس اے کے ایڈمنسٹریٹر ایڈورڈ سی فورسٹ اور پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے دستخط کئے ۔ اس موقع پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور امریکی خصوصی نمائندہ اسٹیو وٹکوف بھی موجود تھے ۔

اس ایم او یو کی بدولت  دوطرفہ تعاون کے تکنیکی ، تجارتی اور اقتصادی پہلوؤں کے مشترکہ جائزے کے لیے ایک منظم اور وقت کے لحاظ سے پابند فریم ورک  دستیاب ہو گا جس سے شفاف، منظم اور باہمی مفاد پر مبنی ترقی کو یقینی بنایا جا سکے گا۔اس سے روزویلٹ ہوٹل کی قیمت میں زیادہ سے زیادہ اضافہ ممکن ہو گا ۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.