امریکی ٹی وی نے ایران کی جنگی کامیابیوں کی تصدیق
امریکی ٹی وی نے تصدیق کی ہے کہ ایران نے جنگ کے آغاز میں اہم ہتھیار اور دفاعی نظام تباہ کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ذرائع کے مطابق، اردن میں جدید ترین تھاڈ (THAAD) ریڈار سسٹم کو تباہ کیا گیا جبکہ متحدہ عرب امارات میں دو مقامات پر بھی تھاڈ ریڈار پر حملے ہوئے۔ اماراتی ریڈار عمارت کے اندر ہونے کی وجہ سے نقصان کی مکمل پیمائش ممکن نہیں، تاہم ایک تھاڈ سسٹم کی قیمت تقریباً 50 کروڑ ڈالر ہے۔
مزید برآں، قطر میں ارلی وارننگ ریڈار سسٹم بھی تباہ ہوا۔ امریکی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران نے کمیونیکیشن، ریڈار اور جاسوسی کے آلات کو نشانہ بنا کر دشمن کی ایئر ڈیفنس کو کمزور کرنے کی کوشش کی۔