ایران پر جاری کشیدگی اور عالمی تیل بازار میں دباؤ کے پیش نظر، امریکہ نے بھارت کو ایک ماہ کے لیے روس سے خام تیل خریدنے کی رعایت دی ہے۔ امریکی سیکریٹری آف ٹریژری اسکاٹ بیسنٹ کے مطابق یہ رعایت صرف سمندر میں پھنسے ہوئے روسی تیل کی خریداری تک محدود ہے اور روس کو اس سے بڑا مالی فائدہ حاصل نہیں ہوگا۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق واشنگٹن نے روس کے توانائی کے شعبے پر عائد پابندیوں کے باوجود بعض مخصوص ترسیلات کے لیے 30 دن کی عارضی چھوٹ کی منظوری دی ہے۔ امریکی حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد عالمی تیل کی سپلائی میں ممکنہ خلل کو کم کرنا اور قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنا ہے۔
