خیبرپختونخوا میں ادویات کی خریداری میں ایک ارب 30 کروڑ روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

خیبرپختونخوا کے سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی خریداری میں ایک ارب 30 کروڑ روپے کی مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ محکمہ صحت نے مالی قواعد کی خلاف ورزی پر 24 اسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے سخت کارروائی کی وارننگ دے دی۔

محکمہ صحت کے مطابق مختلف سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی خریداری کے دوران مالی نظم و ضبط کو نظر انداز کیا گیا، مقررہ طریقہ کار کے برعکس ادویات خریدنے، ڈرگ ٹیسٹنگ کلیئرنس کے بغیر ادائیگیاں کرنے اور مقررہ بجٹ سے زائد اخراجات کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

دستاویز کے مطابق کئی اسپتالوں میں مہنگے داموں ادویات خریدی گئیں جبکہ مقامی سطح پر خریداری میں بھی بے ضابطگیوں کے الزامات ہیں 80 فیصد بجٹ مقررہ طریقہ کار کے تحت خرچ نہ کرنے اور گزشتہ سال کے بقایاجات موجودہ بجٹ سے ادا کرنے کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔

بیشتر اسپتالوں کا ادویات کا بجٹ قبل از وقت ختم ہو چکا ہے جبکہ ادویات کی خریداری کا مجموعی نظام غیر مؤثر قرار دیا گیا ہے۔ محکمہ صحت نے تمام متعلقہ حکام سے وضاحت طلب کرتے ہوئے سخت تادیبی کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے