عمانی سفیر نے پاکستان کی انرجی سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی

وزیر پیٹرولیم علی پرویزملک اور سلطنت عمان کے سفیر فہد بن سلیمان بن خلف کے درمیان ملاقات ہوئی جس دوران خطے میں توانائی کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ عمانی سفیر نے پاکستان کی انرجی سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروا دی ۔

ملاقات میں وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے کہا پاکستان آبنائے ہرمز کے باہر متبادل راستوں اور ذرائع  سے تیل درآمد کرنے کیلئے اقدامات کر رہا ہے ۔ مارچ میں عمان کی بندرگاہوں سے پیٹرول کے تین اورڈیزل کا ایک کارگو درآمد کیا جا چکا ۔ اسی ماہ عمانی بندرگاہوں سے پیٹرول کے مزید دو کارگو درآمد کئے جائیں گے ۔ عمان ترجیحی بنیادوں پر پیٹرولیم کارگو فراہمی کی پاکستان کی درخواست پرغور کرے ۔ پی ایس او اور عمان ٹریڈنگ اضافی تیل کارگو کی فراہمی کے امکانات پر تعمیری مذاکرات کر رہی ہے ۔ عمانی سفیرفہد بن سلیمان بن خلف نے یقین دلایا کہ پاکستان کی درخواست پر مثبت انداز میں غور کیا جائے گا ۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے