ایران کا یو اے ای میں 37 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ، اسرائیلی آئل ٹینکر بھی نشانہ بننے کا انکشاف

Iran threatens to immediately evacuate citizens near oil facilities in Saudi Arabia, Qatar and the UAE

ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں ایک کارروائی کے دوران 37 امریکی فوجیوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

ایرانی فوج کے ترجمان نے میڈیا کو جاری ویڈیو بیان میں کہا کہ پاسدارانِ انقلاب نے یو اے ای میں ایک خفیہ مقام کو نشانہ بنایا، جہاں امریکی فوجیوں کی اہم میٹنگ جاری تھی۔ ترجمان کے مطابق اس حملے میں 37 امریکی اہلکار ہلاک ہوئے۔

ایرانی بیان میں مزید دعویٰ کیا گیا کہ اسی کارروائی کے دوران خلیج فارس میں ایک اسرائیلی آئل ٹینکر “Aqua-1” کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں جہاز میں آگ بھڑک اٹھی۔

خلیج فارس میں پیش آنے والے اس واقعے کے بعد سمندری سیکیورٹی اور توانائی کی ترسیل سے متعلق خدشات میں اضافہ ہو گیا ہے، جبکہ بین الاقوامی سطح پر اس دعوے کی آزادانہ تصدیق تاحال سامنے نہیں آئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ دعوے درست ثابت ہوتے ہیں تو اس سے مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی ایک نئے مرحلے میں داخل ہو سکتی ہے، جہاں براہ راست تصادم کے خطرات مزید بڑھ جائیں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے