پاکستان سپورٹس بورڈ کی بڑی پیش رفت، اسپورٹس انڈوومنٹ فنڈ کیلئے نئی سرمایہ کاری پالیسی منظور

پاکستان اسپورٹس بورڈ

Pakistan Sports Board نے اسپورٹس انڈوومنٹ فنڈ کے لیے نئی سرمایہ کاری پالیسی کی منظوری دے دی ہے، جسے کھیلوں کے شعبے میں فلاحی اقدامات کے فروغ کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ فیصلہ پی ایس بی کے 36ویں بورڈ اجلاس میں کیا گیا، جہاں ڈائریکٹر جنرل یاسر پیرزادہ کی جانب سے پیش کردہ پالیسی کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ فنڈ کو مزید مؤثر انداز میں استعمال کیا جائے تاکہ سابق کھلاڑیوں اور ان کے اہل خانہ کی بہتر مالی معاونت ممکن بنائی جا سکے۔

حکام کے مطابق انڈوومنٹ فنڈ کی مالیت 60 ملین روپے سے بڑھ کر 68.757 ملین روپے ہو گئی ہے، جبکہ اس سے حاصل ہونے والا منافع سابق قومی کھلاڑیوں اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جائے گا۔

مزید برآں، فنڈ کو وسعت دینے کے لیے وفاقی حکومت سے 5 ارب روپے بطور سیڈ منی فراہم کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔ بورڈ نے واضح ہدایت جاری کی ہے کہ فنڈ کی اصل رقم کو ہر صورت محفوظ رکھا جائے اور صرف منافع کو فلاحی مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے