امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا کہ United States اور Iran کو مذاکرات کی میز پر لانا کوئی اچانک پیش آنے والا معجزہ نہیں بلکہ ایک طویل، منظم اور مسلسل سفارتی عمل کا نتیجہ ہے۔
غیرملکی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس پیش رفت کے پیچھے مستقل مزاجی، صبر اور تمام فریقین کی سنجیدہ کوششیں کارفرما رہی ہیں، جبکہ گزشتہ چند ہفتوں کی سفارتی سرگرمیوں میں یہی عناصر کلیدی حیثیت رکھتے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ Pakistan کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو تمام متعلقہ فریقین نے مثبت انداز میں قبول کیا، جس کے نتیجے میں جنگ بندی اور بامقصد مذاکرات کی راہ ہموار ہوئی۔
رضوان سعید شیخ نے اس بات پر زور دیا کہ محض مذاکرات کا آغاز ہی ایک بڑی سفارتی کامیابی ہے، اور پاکستان اس عمل کو آگے بڑھانے کے لیے طویل المدتی کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ معاہدے تک پہنچا جا سکے۔
