پی ایس ایل 11: لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج مدمقابل، دونوں ٹیموں کو جیت کی تلاش

پی ایس ایل 11: لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج مدمقابل، دونوں ٹیموں کو جیت کی تلاش

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن میں آج ایک اہم مقابلہ کھیلا جائے گا، جہاں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آمنے سامنے ہوں گی۔

یہ میچ نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں شام 7 بجے شروع ہوگا، جہاں دونوں ٹیمیں ایونٹ میں اپنی پوزیشن بہتر بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی 13 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، جبکہ لاہور قلندرز ساتویں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چھٹے نمبر پر موجود ہیں، جس کے باعث آج کا میچ دونوں ٹیموں کے لیے نہایت اہمیت اختیار کر گیا ہے۔

لاہور قلندرز نے اب تک 5 میچز میں سے 2 میں کامیابی حاصل کی جبکہ 3 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 6 میچز کھیل کر 2 جیتے اور 4 ہارے ہیں۔

کرکٹ ماہرین کے مطابق دونوں ٹیموں کے لیے یہ میچ "ڈو اور ڈائی” حیثیت اختیار کر چکا ہے، جہاں فتح نہ صرف پوائنٹس ٹیبل پر بہتری لائے گی بلکہ پلے آف کی دوڑ میں رہنے کے امکانات بھی مضبوط کرے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے