پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 11 کے فائنل میچ کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع کی جا رہی ہے، جس کے تحت شائقین پہلے مرحلے میں آن لائن بکنگ کر سکیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق فزیکل ٹکٹوں کی فروخت 28 اپریل سے شروع ہوگی، جہاں شائقین کوریئر کمپنی کی مخصوص برانچز سے ٹکٹس حاصل کر سکیں گے۔
پی سی بی نے ہدایت کی ہے کہ شائقین فائنل میچ سے قبل شام 6:30 بجے اسٹیڈیم پہنچیں تاکہ اختتامی تقریب سے بھی لطف اندوز ہو سکیں۔
ٹکٹوں کی قیمتیں:
- وی وی آئی پی انکلوژر: 8,000 روپے
- وی آئی پی انکلوژر: 6,000 روپے
- پریمیئم انکلوژر: 4,000 روپے
- فرسٹ کلاس انکلوژر: 2,000 روپے
- جنرل انکلوژر: 1,500 روپے
- ظہیر عباس انکلوژر: 10,000 روپے
- گیلری ٹکٹ: 12,000 روپے
یاد رہے کہ فائنل میچ 3 مئی کو کھیلا جائے گا، جس کے لیے شائقین میں خاصا جوش و خروش پایا جا رہا ہے، جبکہ اس بار محدود مواقع کے بعد اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی واپسی بھی ایک اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔
