سپارکو کا تیار کردہ سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں لانچ کردیا گیا

پاکستان نےخلائی شعبےمیں بڑا سنگ میل عبورکرلیا،سپارکو کا تیار کردہ سیٹلائٹ ای او تھری چین کے تائی یوان سیٹلائٹ لانچ سینٹرسےکامیابی کے ساتھ خلا میں بھیج دیاگیا،وزیراعظم شہبازشریف نےاس کامیابی کوخود انحصاری کی جانب اہم قدم قرار دیا۔

پاکستان کےخلائی پروگرام میں ایک اہم پیش رفت ۔ پاکستان نے اپنا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-3 کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیج دیا،مقامی طور پر تیار کردہ سیٹلائٹ چین کے تائی یوان سیٹلائٹ سینٹر سے لانچ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کےمطابق سیٹلائٹ جدید امیجنگ ڈیٹا فراہم کرےگاجس سےشہری منصوبہ بندی، قدرتی آفات سےنمٹنے،غذائی تحفظ اور ماحولیاتی تحفظ جیسے اہم شعبوں میں بہتری آئے گی۔ EO-3 سیٹلائٹ ایک مربوط ارتھ آبزرویشن سسٹم کی بنیاد فراہم کرے گا،جس سےقومی ترجیحات کے مطابق مختلف شعبوں میں معاونت ہو گی ۔ سیٹلائٹ پائیدار معاشی و سماجی ترقی میں کردار ادا کرے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نےاس تاریخی کامیابی پرسپارکو کے انجینئرز اورسائنسدانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کو سراہا،انہوں نےخلائی شعبے میں پاکستان کے ہمہ موسم دوست چین کی غیر متزلزل حمایت کا بھی اعتراف کیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے