ترجمان دفتر خارجہ نے کابل میں پاکستان کے ناظم الامور کو افغان وزارت خارجہ کی جانب سے طلب کیے جانے کی تصدیق کردی۔
اپنے بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کابل میں پاکستان کے ناظم الامور کو طلب کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام افغانستان میں دہشت گرد تنظیموں کے لیے موجود افغان سہولت کاری سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے واضح کیا ہے کہ کنڑ سمیت کسی بھی علاقے میں تعلیمی اداروں پر کوئی حملہ نہیں کیا گیا، تمام الزامات غلط ہیں، ایسے الزامات خطے میں امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں کو متاثر کرنے کی کوشش ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنگ بندی کا مطلب روایتی جنگ بندی نہیں ، پاکستان کےخلاف کسی بھی قسم کا حملہ، چاہے وہ ریاستی ہو یا دہشت گرد گروہوں کی جانب سے بند ہونا چاہیے۔
