یورپ کو اپنی سلامتی کی ذمہ داری خود اٹھانا ہوگی: جرمن وزیرِ دفاع

German Defense Minister Boris Pistorius

جرمنی کے وزیرِ دفاع بورس پسٹوریئس نے کہا ہے کہ یورپی ممالک کو اپنی سلامتی کے لیے زیادہ خودمختار اور فعال کردار ادا کرنا ہوگا، کیونکہ بدلتے ہوئے عالمی حالات میں صرف بیرونی انحصار کافی نہیں رہا۔

ایک بیان میں بورس پسٹوریئس کا کہنا تھا کہ یورپ، بالخصوص جرمنی میں امریکی افواج کی موجودگی نہ صرف امریکا بلکہ یورپی ممالک کے اپنے مفاد میں بھی ہے۔ تاہم انہوں نے اس امکان کو بھی تسلیم کیا کہ امریکا مستقبل میں یورپ، خصوصاً جرمنی سے اپنی افواج واپس بلا سکتا ہے، جس کے اشارے پہلے ہی مل رہے تھے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ان خدشات کے پیش نظر جرمنی اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہا ہے۔ ان کے مطابق جرمنی نہ صرف اپنی مسلح افواج میں اضافہ کر رہا ہے بلکہ جدید دفاعی ساز و سامان کی خریداری کو بھی تیز کر دیا گیا ہے، جبکہ فوجی انفراسٹرکچر کی تعمیر و ترقی پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

جرمن وزیرِ دفاع نے مزید کہا کہ مستقبل کے سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اتحادی ممالک کے ساتھ قریبی تعاون ناگزیر ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے “گروپ فائیو” سمیت دیگر شراکت داروں کے ساتھ روابط مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے